Social

معاشی بحران متقاضی کہ سیاسی جماعتیں انتشار کو ایک میز پر بیٹھ کر حل کریں۔ چیف آرگنائزر ق لیگ چوہدری سرور

لاہور(نیوزڈیسک) سابق گورنر اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ معاشی بحران متقاضی کہ سیاسی جماعتیں انتشار کو ایک میز پر بیٹھ کر حل کریں، ہم قرض لے کرقرض واپس کرتے ہیں جبکہ سرکاری افسران10، 10 کنال کے گھروں میں رہتے، پروٹوکول کیلئے لاتعداد گاڑیاں مظلوم و غریب عوام پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور یوکے پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان ممبر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران متقاضی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما سیاسی انتشار کو ایک میز پر بیٹھ کر باہم گفتگو سے حل کریں۔ افسران کی شاہ خرچیاں،محل نما گھروں میں رہائش اور پروٹوکول کیلئے لاتعداد گاڑیاں مظلوم و غریب عوام پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر کے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میں یوکے کے ارکان اسمبلی یاسمین قریشی اور رچرڈ برگن، مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار، کشمیر موومنٹ کے لیڈر راجہ نجابت حسین، پاور چئرپرسن فیم پاور زارا ڈین اور صدر یو آئی سی ایف یوکے شہزادہ حیات نے شرکت کی، تقاریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری کے نمائندوں اور یوکے کے مختلف شہروں سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کہ پاکستان معاشی طور پر بدترین حالات سے گزر رہا ہے، ہم قرض لے کر قرض واپس کرتے ہیں، سرکاری افسران دس دس کنال کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں، ہزاروں سرکاری گاڑیاں پروٹوکول کے لئے استعمال ہو رہی ہیں، ہمارا ملک قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے، صرف ضرورت ان وسائل سے مستفید ہونے کی ہے۔
بعدازاں چئرپرسن فیم پاور زارا ڈین اور ان کے شوہر نوید ڈین کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv