
کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ کے مصروف علاقے میں زور دار دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا، جو اسپنی روڈ پر ایک کمہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments