Social

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے ہیں،الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ جے یو آئی ف کو کتاب اور رابطہ جمیعیت اسلام کو انگوٹھی کا نشان الاٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز مسلم لیگ کو کپ،کسان اتحاد کو بالٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا۔ اس کے علاوہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند اور پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا نشان الاٹ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے ہی اے پی ایم ایل کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مستر کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست تاحال زیر التواء ہے،آئی پی پی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کا نشان انٹرا پارٹی انتخابات سے مشروط کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کیلئے درخواست جمع کروانے کیلئے 19 جولائی تک وقت دیا تھا،الیکشن کمیشن میں 131 سیاسی جماعتوں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست طلب کی گئی تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv