Social

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر موثر حکمت عملی کا خواہاں ہے ، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر چکا ہے جس سے ایک تہائی پاکستان زیرآب آ گیا اور سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر محیط کھڑی فصلوں سمیت بنیادی ڈھانچہ کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب کے نتیجہ میں پاکستان کی معیشت کو مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا تھا۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہیوں کے بارے میں عالمی برادری کو خبردار کیا، ہم نے بین الاقوامی سطح پر موثر حکمت عملی کا مطالبہ کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کرنے کے حوالے سے اظہار یکجہتی کا عزم بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 4 آر ایف فریم ورک کے تحت پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے حال ہی میں تاریخی نیشنل ایکشن پلان 2023 کی منظوری دی ہے جس سے بنیادی ڈھانچہ اور آبادی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار کرنے کیلئے ہماری پالیسیوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے شراکتداروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ کے سفر میں کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv