Social

عمران خان کا مقدمہ سننے والے جج کیخلاف اسلام آباد بار نے بیان جاری کردیا، اعلامیہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد بارایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت میں کالے کوٹ کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی ،کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریزنہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مقدمہ سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف اسلام آباد بار نے بیان جاری کردیا ہے جس میں جج کی وکلاء سے ہتک آمیزرویہ کی مذمت کی گئی ہے۔

جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن آزاد اور خود مختارعدلیہ پر یقین رکھتی ہے، جوڈیشل افسر کی جانب سے ہتک آمیزرویہ قبول نہیں۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ کالے کوٹ کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، وکلاء سے معافی نہ مانگی گئی توعدالت پیش نہیں ہوں گے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv