
کیچ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں بم دھماکہ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قریب سے گزرنے والی گاڑی نشانہ بن گئی، متعدد اموات ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایک اور دہشت گردی کی کاروائی کا نشانہ بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیچ میں دہشت گروں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے یونین کونسل کے چئیرمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق چئیرمین یونین کونسل بالگتر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب مں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک یو سی چئیرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
Comments