Social

وزیر داخلہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔وزیرداخلہ راناثناء اللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا دورہ عراق کامیابی سے مکمل ہوگیا، واپسی سے قبل انہوں نےعراق میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے عراق کا دورہ کیا۔
وہاں پر انہوں نے عراقی صدر،وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ میرا دورہ عراق کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔وطن واپسی پر راناثناء اللہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

۔دوسری جانب توشہ خانہ تحائف سے متعلق ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال قید کی سزا ہوئی،الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تحائف ظاہر نہ کرانے والے اراکین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ آصف زرداری،نواز شریف،شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کئے تھے،الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv