Social

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبعیت ناساز، مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی طبعیت ناسازی کے باعث ان کی عدالت کے تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔آج توشہ خانہ کیس سے متعلق عمران خان کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو گی۔طبعیت ناساز ہونے کے باعث جسٹس عامر فاروق رخصت پر ہوں گے۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا معطلی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری سزا معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ مقدمے کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سیندرخواست میں استدعا کی گئی ہینکہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔۔خواجہ حارث نے سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ (آج) جمعرات تک سماعت ممکن نہیں، میں نے شیر افضل مروت صاحب کو بھی بتا دیا تھا، (آج) جمعرات کو میرے میڈیکل چیک اپ ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv