Social

جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،تحریری فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ جناح ہاؤس حملے میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا گیا،ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کاررائی منسوخ کر دی گئی تھی۔ لاہو کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی دو بہنوں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق دونوں خواتین نے مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ضمانت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا کہ دونوں خواتین اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں لہٰذا اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے۔جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv