
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پاکستان سے تحفے میں آم بھیجنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔شیخ حسینہ نے خط میں آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آم بھیجنے پر آپ کی مشکور ہوں، آم بہت لذیذ ہیں، ہم خوب محظوظ ہوئے۔انہوں نے خط میں شہباز شریف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ترقی پانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
شیخ حسینہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں۔جب کہ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں بردار ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اورباہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔اس سے قبل جب گذشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف ترکی گئے تو ان کی ترک صدر ایردوان سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی وزیراعظم نے ترک صدر کی اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے آم اپنی بہن کیلئے لایا ہوں۔ وزیراعظم کی یہ بات سن کر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بات کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں۔
Comments