Social

محکمہ انسانی حقوق اور برگد کی مشترکہ کاوش سے مذہبی اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق ودیگر مقررین کا خطاب

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ انسانی حقوق اور برگد کی مشترکہ کاوش سے مذہبی اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا، سیکرٹری انسانی حقوق ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کی جاسکتی ہے، سرکاری شعبوں میں اقلیتی شہریوں کیلئے 5 فیصد، طلباء کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور نے فلاحی تنظیم برگد کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل لاہور میں مذہبی اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق محمد یوسف نے تقریب کی نظامت کی جبکہ باٹا پور اور گرین ٹاؤن کے کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد کے ساتھ جوائنٹ سوشل ایکشن پراجیکٹ کے تحت برگد کی ٹیم اور لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے مختلف نوجوانوں نے شرکت کی۔

سیکرٹری انسانی حقوق احمد مستجاب کرامت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے قومی دن کومنانے کا مقصد قائد اعظم کے وژن کی عکاسی کرنا ہے اور قائداعظم کے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی میں خطاب کو یاد کرنا ہے، جس میں ذات پات، رنگ و نسل سے قطع نظر ریاست کے تمام شہریوں کے لیے مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کو اجاگر کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب 11 اگست 1947 کو قائداعظم کے بیان کردہ وژن کے مطابق ایک پرامن، باعزت، خوشحال اور آزاد معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔ محکمہ کے ذمے انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بہتری کے لیے کام کرنا شامل ہے۔ حکومت پنجاب نے جن پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنایا ہے، ان میں سرکاری شعبے میں اقلیتی شہریوں کے لیے 5 فیصد ملازمت کا کوٹہ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلبہ کے لیے 2 فیصد کوٹہ شامل ہے جبکہ مذہبی تقریبات جیسے کرسمس، ہولی، دیوالی، اور بابا گرو نانک کا جنم دن سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق رضوانہ نوید نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں امتیازی سلوک اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تفریق کے خاتمے کے لیے تعلیمی نصاب بورڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری ،انسانی حقوق کو ممبر نامزد کیا گیا ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے فورم تشکیل دئیے جائیں تاکہ نفرت انگیز مواد اور تقاریر کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکے۔
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی مختصر خطاب کئیے اور مذہبی اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تمام مقررین نے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ بارے مختلف سفارشات بھی پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر مذہبی اقلیتوں کی خدمات پر ان کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ نمایاں خدمات دینے والوں کو "Excellence in Community Service Award-2023" سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں جاوید گل (ریورنڈ پریسبیٹیرین چرچ)، امرناتھ رندھاوا (ہندو مذہبی اسکالر)، بلبیر سنگھ (سکھ کمیونٹی سے برگد ٹرینی/رضاکار)، آرچ بشپ سبسٹین شا (رومن کیتھولک، چرچ لاہور)، ندیم اشرف (ممبر پنجاب، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان)، صبیحہ شاہین (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برگد)، جویریہ اعجاز (صوبائی قیادت، پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک)، جوناتھن ایڈلٹن (ریکٹر فارمن کرسچن کالج اور یونیورسٹی) شامل تھے ۔
ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں پروفیسر اشوک کمار (اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی)، پادری مائیکل گلزار (فوکل پرسن برگد-باٹا پور)، مسٹر مبارک آفتاب (فوکل پرسن برگد-نشاط کالونی)، رابعہ ڈار (پروگرام آفیسر برگد)۔ رفعت (ایل پی ایس ممبر یوسی 237)، رفاقت ناز (ایل پی ایس ممبر یو سی 240، حسین ہاشمی (طالب علم- پنجاب یونیورسٹی)، اور جیسیکا الیاس، (طالب علم- LUMS) شامل تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv