
اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔
منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔
Comments