Social

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(نیوزڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔ جسمانی ریمانڈ کے لئے پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔
عدالت نے پرویز الہیٰ کو تفتیش کے لیے پرویز الہیٰ کے حوالے کر دیا۔احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو دوبارہ 21 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الٰہی کیخلاف مجموعی طور پر 23 ارب مالیت کے 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ نیب لاہور پرویزالٰہی، ملزم مونس الٰہی اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی انویسٹی گیشن کررہا ہے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری سیکرٹری سہیل اصغر اعوان، سی اینڈ ڈبلیو کے 2 ایس ڈی اوز اور سب انجینئر کی گرفتاری کے بعد شواہد موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔ نیب لاہور کی ٹیم دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ ٹھیکوں کی تفصیلات کے مطابق ملزمان نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے گجرات اور منڈی بہائوالدین میں کل 226 ٹھیکے منظور کروائے، وزیراعلیٰ آفس سے وزارت مواصلات کو 184 سمریوں کی منظوری کیلئے ڈائریکٹ احکامات بھی جاری کرواے گئے، نیب لاہور کی جانب سے محکمہ مواصلات و دیگر اعلی حکام کیخلاف تحقیقات کیلئے اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv