Social

سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی کے 22 رہنمائوں سمیت 282 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور (نیوزڈیسک) سانحہ 9 مئی (جناح ہائوس حملہ) کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 22رہنماں سمیت 282 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔پولیس نے تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 22 رہنماں کو اشتہاری قرار دیدیا۔تحریک انصاف کے جن رہنمائوں کو اشتہاری قرار دیا گیا ان میں میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/23 میں شامل تفتیش ہونے کے لئے بار بار بلایا گیا، طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا، مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔واضح رہے کہ نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی مدد سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران لاہور میں کور کمانڈر ہاس (جناح ہائوس) پر حملہ کیا، اس دوران توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو بھی کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv