Social

حفیظ شیخ کی چھٹی، نگران وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا،ڈاکٹرشمشاد اختر خان کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان

لاہور (نیوزڈیسک) حفیظ شیخ کی چھٹی، نگران وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا، شمشاد اختر خان کو وزارت خزانہ کی ذمے داری ملنے کا امکان، گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت و صنعت مقرر کیے جائیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ فائنل کر لی جس کا اعلان کچھ دیر بعد کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نگران کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر صنعت و تجارت کیلئے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کیلئے نامزد کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ میں تمام افراد انتہائی قابل اور غیر متنازعہ شامل ہیں، کابینہ میں شامل افراد کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نگران وفاقی کابینہ کے تمام ارکان ملکی ترقی کو مزید آگے لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کابینہ کے تمام ارکان آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv