Social

الیکشن کمیشن کا غیرآئینی فیصلوں پر نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ۔ خط کا متن

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر آئینی و غیرقانونی فیصلے کرنے پر نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے، جس میں غیرآئینی غیرقانونی فیصلوں سے متعلق اقدامات کرنے سے روک دیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا ہے، جس میں ہدایت کی ہے کہ نگران پنجاب حکومت بڑے اقدامات سے متعلق بڑے فیصلے کررہی ہے، نگران حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں کرسکتی۔
نگران حکومت کا کام صرف ڈے ٹو ڈے فیئرز چلانا ہے۔ڈی سیز گرین بیلٹ پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این اوسی دے رہے ہیں، یہ کام نگران حکومت کا نہیں صرف منتخب حکومت ایسے فیصلے کرسکتی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این اوسی دینا فوری طور پر بند کیا جائے، ڈپٹی کمشنرز کو فوری ہدایات جاری کی جائیں، الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ نگران حکومت آئین قانون کے مطابق فیصلے کرے گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے پیش نظر عام انتخابات آئندہ 90 دنوں میں نہیں ہو پائیں گے۔ نئی حلقہ بندیوں پر کام 17 اگست سے شروع ہوگا اور حتمی فہرستیں 14دسمبر کو شائع ہوسکے گی، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ حلقہ بندیوں کے تحت پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں 9 لاکھ سے زائد ووٹرزہوں گے۔
سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 11 ہزار سے زائد ووٹرز، بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد ووٹرز اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں 8 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز ہوں گے۔ اسی طرح اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں7 لاکھ 66 ہزار سے زائد ووٹرز ہوں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن شمال سے حلقہ بندیاں شروع کرے گا ، مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ چھتر لاکھ سے زائد ہے ،پنجاب کی قومی اسمبلی کی عام 141 نشستیں ہیں ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ،مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی ابادی ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد ہے ،بلوچستان کی قومی اسمبلی کی عام 16 نشستیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ پچیس ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ، مردم شماری کے مطابق کے پی کے کی چار کروڑ سے زائد ابادی ہے ،کے پی کے کی قومی اسمبلی کی عام 45 نشستیں ہیں ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی کے میں قومی اسمبلی کا حلقہ اٹھ لاکھ، اٹھاسی ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی پانچ کروڑ چھپن لاکھ سے زائد ہے ،سندھ کی قومی اسمبلی کی عام 61 نشستیں ہیں ،سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ گیارہ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ سے زائد ہے،اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی عام 3 نشستیں ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv