Social

آئی جی اور سی سی پی او کیخلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے والا اہلکار ذہنی مریض نکلا،پولیس

لاہور (نیوزڈیسک) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کیخلاف نا زیبا زبان استعمال کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا،پاگل خانے جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی بیمار نکلا،پولیس نے نا زیبا الفاظ استعمال کرنے پر کانسٹیبل شاہد کو پکڑ کر پاگل خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اہلکار 15 روز سے غیر حاضر تھا،اہلکار کے سر پر کچے میں آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے چوٹ لگ گئی تھی۔ یاد رہے کہ لاہور میں ایک یوٹربر نے پولیس اہلکار شاہد کی دورانِ سفر ہیلمٹ نہ پہننے کی نشاندہی کی اور ویڈیو بنائی۔ اہلکار کو روکا گیا تو اس نے بے دریغ غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے،آئی جی اور سی سی پی او لاہور کو بھی نہ بخشا۔ ویڈیو بنوانے والے شخص نے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ ہونے کی بھی نشاندہی کی اور قریب ہی موجود ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کا بھی کہا۔ پولیس اہلکار نے موقع پر موجود لوگوں کو تھپڑ مارے اور گالیاں بھی دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv