Social

مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ نے 55 سالہ دلہن سے چوتھی شادی کر لی

مانسہرہ(نیوزدیسک) مانسہرہ کے علاقے گراتھلی جبورٹی کے 110 سالہ بزرگ نے 55 سالہ خاتون سے شادی کر لی، بابا عبدالحنان کے سب سے بڑے صاحبزادے کی عمر بھی 70 سال سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں ایک 110 سالہ بزرگ 55 سالہ دلہنیا کو بیاہ لائے۔بابا عبدالحنان کی 55 سالہ دلہن کا تعلق الائی سے ہے۔وادی سیرین کے 110 سالہ دلہے کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بابا عبدالحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی،بابا عبدالحنان کی شادی پر سب نے خوشی کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بابا عبدالحنان کے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بڑے بیٹے کی عمر بھی 70 سال سے زائد ہے۔بابا عبدالحنان کے پوتے ، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کی تعداد 84 سے زائد ہے۔

خیال رہے اس سے قبل سرگودھا میں دل جوان ہو تو عمروں میں کیا رکھا ہے کو عملی شکل دینے کے لئے 90 سالہ بزرگ نے شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر بیٹوں کے خلاف تھانہ میں درخواست دے کر مکان خالی کرنے کی دھمکی دیدی جس پر بیٹے باپ کو شادی کی اجازت دینے کا سوچنے پر مجبور دکھائی دینے لگے۔

سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں 90 سالہ معمربزرگ محمد افضل خان نے شادی کی خواہش ظاہر کی تو بیٹے رکاوٹ بن گے جس پر باپ بیٹوں کے خلاف تھانہ پہنچ گیا اور بیٹوں کو مکان خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔ جس کا کہنا ہے کہ دل جوان ہو تو عمروں میں کیا رکھا ہے اس لئے وہ 90 سال کی عمر میں شادی کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرئے گا۔اس لئے شادی سے کم پر بیٹوں سے مفاہمت ممکن نہیں اور اگر شادی کروانے پر رضامندی ظاہر کر دیں تو صلح کی جاسکتی ہے۔جو باپ کی بات ماننے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv