Social

شاہ محمود قریشی کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر نگران وزیراعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمو دقریشی کا کہنا ہے عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک میڈیا گروپ نے کور کمیٹی سے متعلق ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی۔اس قسم کی خبریں من گھڑت ہیں،ہماری قانونی ٹیم جن حالات میں کام کر رہی ہے اس سے بخوبی واقف ہیں۔
اس طرح کی خبریں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ پارٹی میں کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمر ایوب نے فوری طور پر تمام خبروں کو سمجھداری سے رد کیا۔پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے چئیرمین ہیں اس کے باوجود پی ٹی آئی قیادت میں کشمکش سے متعلق خبریں پھیلائی گئیں،عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا،نہ کوئی ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کل رات سے عثمان ڈار کی بوڑھی والدہ اور بہو بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ملتا، رات کے 2 بجے بچوں کو سڑک پر لاکھڑا کرنا تکلیف دہ ہے۔کارکنوں کو بند کیا گیا، فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔عثمان ڈار کے اہلخانہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کہ مذمت کرتا ہوں۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ محسن لغاری کے بچے کو اٹھا لیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا۔نگران وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے تو کیا اس ماحول میں صاف الیکشن ہوں گے۔چیف جسٹس کو ان اقدامات کا نوٹس لینا چاہئیے۔الیکشن کمیشن سے سوال کرتا ہوں کہ کیا ان حالات کو آپ لیول پلئنگ فیلڈ تصور کرتے ہیں۔نگران وزیراعظم اور چیف جسٹس پی ٹی آئی کے ساتھ انصافیوں کا نوٹس لیں۔ وائس چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کے حوالے سے آئین واضح ہے۔ 90 دن سے زائد حکومت کی گئی تو وہ غیر آئینی ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv