Social

عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اس درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں متعدد سہولیات فراہم کر دیں۔عمران خان کے لیے جو چار سیل مختص کیے گئے ہیں ان میں ہر ایک کا سائز 8 فٹ چوڑا اور 12 فٹ لمبا ہے۔سیل کے آگے ایک برآمد ہے جہاں عمران خان ورزش کر سکتے ہیں اور ٹہل سکتے ہیں۔
عمران خان جس سیل میں سوتے ہیں وہاں سے ٹوائلٹ ختم کرکے دوسرے سیل میں بنا دیا گیا۔ ٹوائلٹ کی جگہ نہانے کے لیے بڑے سائز کا شاور روم بنا دیا گیا ہے۔سیل کے باہر ہاتھ منہ دھونے کے لیے بیسن بھی لگایا گیا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل کا کھانا ہی دیا جا رہا ہے تاہم خوراک کو کھانے سے قبل تین ڈاکٹرز چیک کرتے ہیں۔عمران خان نے کتابیں مانگی تھیں وہ بھی انہیں فراہم کر دی گئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv