Social

سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ایف آئی اے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اسی کیس میں گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر معاملے میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا، سائفر معاملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں نامزد تھے، انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، شاہ محمود قریشی کو کورٹ آف لاء میں پیش کیا جائے گا، سائفر میں انہیں کس معاملے میں گرفتار کیا گیا یہ وہ خود بتائیں گے، پروپیگنڈا ٹول میں ہم شامل نہیں ہوں گے، سائفر معاملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے، ملوث افراد کو کورٹ آف لاء میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ مراسلےکی تحقیقات کی آڑ میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے مکمل تعاون کر رہے تھے، شاہ محمود کی گرفتاری قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، ہم اس غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت پی ڈی ایم حکومت کا لاقانونیت اور فسطائیت کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا اصل جرم چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت پر غیر مبہم اعتماد کا اظہار ہے، پارٹی کی فیصلہ سازی کو معطل کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، چیئرمین کے منظور کردہ میکنزم کے تحت تحریک انصاف آگے بڑھے گی، پارٹی شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کےلیے قانونی لائحہ عمل تیار کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv