Social

شہبازشریف لندن چلے گئے، سابق وزیراعظم اپنے قائد نوازشریف سے ملاقات اورمختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی

لاہور (نیوزڈیسک) وزارت عظمیٰ کا اپنا دور مکمل کرنے کے بعد شہباز شریف بھی لندن چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، شہباز شریف قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، ان کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف آج لندن روانہ ہوئے، جہاں وہ پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی، ملاقات میں ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت کا بھی امکان ہے، جس میں نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم کی لندن روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 مہینے میں شہباز شریف بطور وزیراعظم نوازشریف کو نہیں لاسکے اب خود بھی اُس کے پاس لندن چلے گئے ہیں کیوں کہ ساری سیاسی بیٹھکیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں اور اب سارے ٹھنڈے ٹھار ہوگئے ہیں۔


اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا معاملہ آئینی سے زیاده اقتصادی اور سیاسی بن گیا ہے، اقتصادی اور معاشی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں ریلیف دینا ہے کیوں کہ غریب کا چولہا نہیں چل رہا اور عوام کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہیں، کیوں کہ اگر ایک مہینے میں ہی 37 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ جائے، چینی اور آٹے کی فی کلو قیمت ایک ہو جائے اور بجلی کا بنیادی یونٹ 55 روپے فی یونٹ پر چلا جائے تو کوئی حکومت گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ک


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv