Social

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی کو تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت نے تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا،لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کو کسی نا معلوم مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو پرویز الٰہی کے زیر التواء ضمانت کیس پر 21 اگست تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو زیر التواء ضمانت کیس پر 21 اگست تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کسی وجہ سے فیصلہ نہ کر سکی تو گرفتاری کا عبوری حکمنامہ معطل تصور ہو گا،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں نیب،اینٹی کرپشن،آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار جولائی 2022 سے جنوری 2023ء تک وزیراعلی پنجاب فرائض رہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv