Social

سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نامزدگی کی سماعت پر سپریم کورٹ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ آئی جی بلوچستان نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی، رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد بارنوٹسز بھیجنے کے باوجود چیرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سی7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اب تک 8 اجلاس ہوچکے ہیں، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمے کے مطابق مقتول عبدالرزاق شر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔یہاں واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہو گئے،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی 3 تین رکنی بینچ کا حصہ رہیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv