Social

چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے،

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الیکشن کمیشن آمد ہوئی۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا،لکھے گئے خطوط میں ملاقاتوں کے ذریعے عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات چیت کی جائے گی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا،، سیاسی جماعتوں کی قیادت کے نام خط لکھ دیا جس میں انہیں ملاقات کی دعوت دی،، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نام بھی خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وہ خود یا اپنا نمائندہ چوبیس اگست کو دن دو بجے بھیجیں،، مولانا فضل الرحمان کو بھی چوبیس اگست کی شام تین بجے ملاقات کی دعوت دی گئی،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر مسلم لیگ کو پچیس اگست کو دن گیارہ بجے مدعو کرلیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کوخط لکھ کر پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتیس اگست کو شام تین بجے ملاقات پر بلالیا،،ان ملاقاتوں اور مشاورت کے عمل میں حلقہ بندیاں، انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بھی مشاورت ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv