Social

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان

لاہور (نیوزڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر، نورپورتھل، میانوالی، منڈی بہائوالدین، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالا اور فیصل آبادمیں آندھی،تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان میں 64ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل آباد میں 52، ملتان میں 45، اوکاڑہ میں 36، قصور میں 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، خانیوال میں 6 اور بہاولپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت این ای او سی کا بارشوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں مون سون اور دریائے ستلج کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو بتایا گیا ممکنہ بارشوں کے باعث سلیمانکی ہیڈ ورکس پر کل تک سیلاب اپنی انتہائی بلند سطح پر پہنچ جائے گا، دریائے جہلم کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، دریائے جہلم میں بہاؤ بڑھنے سے منگلا ڈیم کی سطح متاثر ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو سیلاب کے نقصانات کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات کر دیں۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv