Social

لاہورگلبرگ ، شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، شاپنگ پلازہ کی چھت پر واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کی چھت پر واقع ریسٹورنٹ میں لگی جس سے وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، واقعہ پیش آنے پر فوری فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، جس نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات گیس سلنڈر کی لیکج بتائی گئی۔
اسی طرح لاہور کے علاقے گلشن علی کالونی میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے سے گھر جل کر خاکستر ہوگیا، جس کے رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے سے ٹرانسفارمر کا آئل گھر پر گرا اور آگ لگ گئی، آگ لگنے سے گھر اور گاڑی بری طرح متاثر ہوئے، گذشتہ رات ٹرانسفر کی ڈی خراب ہوئی، وپڈا حکام آئے لیکن ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا، واپڈا حکام کی مبینہ غفلت کے باعث گھر، گاڑی اور گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

ادھر لاہور ہی میں پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی ساتھ پیش آیا، اس حوالے سے گاڑی کے مالک نے الزام عائد کیا کہ پٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی، پٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن باقاعدہ بند کیا تھا، پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، گاڑی میں میری فیملی موجود تھی، مشکل سے جان بچائی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv