Social

گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے، بلوں کی ادائیگی میں زیادہ قسطوں اور بل کا کچھ حصہ سردیوں میں ادا کرنے کا بھی ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی کے اجلاس میں بھاری بجلی بلوں پر اہم تجاویز پیش کردی گئی ہیں، جس کے تحت گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز ہے۔
صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں زیادہ قسطوں کا ریلیف دینے کی تجویز ہے، بھاری بجلی بلوں کا کچھ حصہ سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ بجلی بلوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر وزارت خزانہ سے رائے لینے کی تجویز ہے۔بجلی کے بلوں میں کمی سے متعلق فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

وزارت توانائی نے بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، یہ تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے، اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بڑے بحران سے دوچار ہے، بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی، تاجروں، وکلا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہیں۔ یکم ستمبر کو مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ ہوگا، قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلیں اورجلسہ میں شرکت کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv