Social

آرمی چیف کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آمد پر کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد بارے بریفنگ دی گئی۔

مشق کا مقصد مشکل ماحول میں آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا، آرمی چیف نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔سپہ سالار نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv