Social

سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سابق وزیراعظم نے وزارتِ قانون کا عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

اے ٹی سی جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کا اختیار بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے، اس کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv