Social

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے میں بھارت روانہ ہوں گے۔سعودی ولی عہد کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ممکنہ دورہپاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہو گا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv