
لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سنیئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں با صلاحیت لوگ موجود ہیں اور کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی چیلنجز میں نگران حکومت معروضِ وجود میں آئی۔
دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا، جبکہ فوڈ سکیورٹی بہت بڑا گلوبل چیلنج ہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر دیکھ رہے ہیں،48 گھنٹے میں بجلی بلوں پرریلیف کا اعلان کریں گے۔
بجلی بلوں کےحوالے سےاحتجاج ہوا،ایک شہرمیں بل جلائے جا رہے ہیں اور اسی شہرمیں بجلی چوری ہو رہی ہے ، مگرمسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اور آئی پی پیز کے معاہدے ہیں،بجلی بلوں پر ایسا نہیں کہ چند ظالم حکمران عوام کا خون چوس کر چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں،ہمیں معاشی اورسیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں ہمارے یہاں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ تھا،منگلا اورتربیلا کےبعد ہم کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں کر پائے اور مسئلے کے حل کیلئے ہم نے آئی پی پیزسے معاہدے کیے۔
انوارالحق کاکڑ نھ مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام بھی بڑا مسئلہ ہے،ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن موڈ میں ہیں،ہمارا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے،الیکشن کمیشن ہم سے جو کہےگا ہم انہیں فراہم کریں گے
Comments