Social

تھانہ کھنہ میں درج مقدمات،شاہ محمود قریشی کی ضمانت عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ وکیل علی بخاری نے شاہ محمود قریشی کی حاضری سے استثںٰی اور طلبی کی درخواستیں دائر کیں۔
عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنٰی اور طلبی کی درخواست مسترد کر دی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت زیرِ حراست ہیں،ضمانت قبل از گرفتاری میں ملزم کی حاضری ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں،سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

۔ ایف آئی آے نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر شاہ محمود قریشی کو جج ابو الحسنات کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جبکہ 19 اگست کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا اور انہیں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز اسلام آباد کے مقامی مجسٹریٹ نے انہیں ایک روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دیا تھا۔جس کے بعد اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv