Social

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ،ترجمان آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

لاہور (نیوزڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔دو چار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کر دیں گے۔50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کر چکے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل ہو گئی ہے ۔ملک میں تاریخی مہنگائی اور ناقابل برداشت، بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، یوں پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کے عرصے کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت 300 روپے کی سطح کو چھو گئی، وزارت خزانہ کے اعلان سے قبل ہی یکم ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی کی جانب سے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv