Social

کوئی بات چیت نہیں ہو گی، پی ڈی ایم کا عمران خان کی پیشکش پر جواب،مرکزی قائدین

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے الیکشن کو لے کر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی پیشکش سامنے آئی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پیشکش پر پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کے مابین روابط میں طے پایا ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائدین نے عمران خان کو مہنگائی سمیت حالیہ حالات کا ذمہ دار اور 9 مئی کے متششدد کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت 48 گھنٹوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رابطہ کرکے انہیں بھی اس حوالے سے اپنا ہمنوا بنائے گی۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟ عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔
ادھر پی ٹی آئی نے غیر ملکی قانونی فرم کو ہائیر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دے دیا۔ رؤف حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر کسی عدالتی فورم سے رجوع کیا اور نہ ہی ارادہ ہے،غیر ملکی قانونی فرم سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات میں صداقت نہیں۔ ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تائید حاصل نہیں۔ پی ٹی آئی نظامِ انصاف سے ہی حقوق و انصاف کی طلب گار ہے،نظامِ عدل سے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات کے متقاضی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv