Social

یوم دفاع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے نوٹیفیکیشن سے متعلق حکومت کی وضاحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں کل یوم دفاع پاکستان کے موقع پر عام تعطیل ہو گی، اس حوالے سے اب کابینہ ڈویژن کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
یوم دفاع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے نوٹیفیکیشن سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن نے سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل بروز بدھ کو یوم دفاع کے سلسلے میں ملک میں کوئی تعطیل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر بدھ کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 6 ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv