
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پن بجلی منصوبوں کیلئے نیا اوسط ٹیرف 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پن بجلی منصوبوں کیلئے نیا اوسط ٹیرف جاری کر دیا ہے،پن بجلی منصوبوں کیلئے نیا اوسط ٹیرف 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل پن بجلی منصوبوں کیلئے اوسط ٹیرف 3 روپے 85 پیسے فی یونٹ تھا،مالی سال 2022۔
23ء کیلئے نیا اوسط ٹیرف جاری کیا گیا،پن بجلی کے بعض منصوبوں کی پیداواری لاگت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے۔ مالی سال 2022۔23ء کیلئے واپڈا کو 154 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے،جبکہ واپڈا نے صوبوں کو پانی کے استعمال کے منافع کے طور پر 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے ارسا کو چارجز کی مد میں ادا کئے جائیں گے،پن بجلی منصوبوں کی کیپسٹی پیمنٹ صفر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پن بجلی منصوبوں کے آئی پی پیز سے ٹیک آن پے بنیادوں پر بجلی خریدی جا رہی ہے،بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پن بجلی کا 50 فیصد حصہ ہے۔ آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری لاگت 78 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی،پن بجلی سے بجلی کی پیداواری قیمت 5 روپے فی یونٹ ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی ہو گیا۔
بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے ایف بی آر کا اہم کردار رہا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو ماہ میں 20 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن ہو کر آئی ایم ایف نے 15 ارب روپے کی منظوری دی۔ جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،نگران خزانہ شمشاد اختر اور نگران وزیرِ توانائی محمد علی کی کوششیں بھی رنگ لے آئیں،ذرائع کے مطابق بجلی کے 200 یونٹس تک والے صارفین کیلئے 3 سے 4 روپے ریلیف کی مںظوری دی گئی۔ بجلی کے 200 یونٹس تک صارفین کیلئے ادائیگیاں مؤخر کرنے پر بھی ریلیف دیا گیا۔
Comments