
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں میڑو بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔میڑو بس کو حادثہ جنازگاہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہو گئیں۔
زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ سے میڑو بس کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہد کے مطابق میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے ہوئے لوہے کے راڈ سے جا ٹکرائی تھی۔ٹریک پر آیا ہوا لوہے کا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا۔راڈ سے ٹکراتے ہی بس حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی لاہور میں ٹرانسپورٹ کا میگا پراجیکٹ تکنیکی خرابیوں کا شکار رہا۔
Comments