Social

پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی، 12 سے زائد اے سی چلائے جارہے تھے، ترجمان میپکو

ملتان (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھر بجلی چوری پکڑ لی گئی۔ ترجمان میپکو کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، میپکو نے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھر بجلی چوری پکڑ لی۔ سابق ایم پی اے نے 15ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگا رکھی تھیں۔
فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جارہے تھے۔ میپکو نے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھر بجلی چوری کے زمرے میں قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے تیسرے روز بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا ، تیسرے روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 248 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سی141ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

اوکاڑہ میں ایک لیسکو اہلکار جو کہ بجلی چوری میں ملوث تھا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 انڈسٹریل، 6 زرعی، 2 کمرشل اور 239 ڈومیسٹک تھے۔ترجمان کے مطابق تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو861061 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم تین کڑورسینتیس لاکھ پینسٹھ ہزارنو سو اکتالیس روپے بنتی ہے۔مزید برآں جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی، ابتدائی طور پر اسٹاپ لسٹ میں اعلیٰ عہدیداروں کے معاونین کے نام بھی شامل ہیں، سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے قریبی ساتھی اور افسران بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔
سابق حکومتوں میں شامل شخصیات اور افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ اسٹاپ لسٹ میں تاجر ، بلڈرز، صنعتکاروں کے نام بھی شامل، بدعنوانی، ٹیکس چوری، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں شامل شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔ کرنسی، چینی اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ، تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو روکنے کی ہدایت کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کو امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات تفویض کردئیے ۔ نگران وزیرِ داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گی۔
اس کے علاوہ تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔ دوسری جانب اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv