Social

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے جبکہ آخری معرکے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی ای)، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گرینڈ آپریشن کیلیے کمر کس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والی ایکسچینج کمپنیز اور افراد کی نشاندہی کر کے فہرستیں تیار کر لی گئی، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے کمپنیوں کا دو سالہ ڈیٹا بھی حاصل کر لیا۔غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست تیار کر لی گئی۔

ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکرز مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کر دیں۔ تحقیقاتی ایجنسی اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالر کی بڑی تعداد بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ڈالر ریکوری آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بینک لاکرز کو اسکین کر سکیں گے، کریک ڈان سے ڈالر کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv