
پشاور (نیوزڈیسک) سابق وزیر دفاع اور چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا ہے کہ ہم نے ساڑھے چار سال میں ملک کیلئے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر فخر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب میں بھی ریفارم کرنے کا کہا لیکن ادھر کسی کاکوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پنجاب میں بھی ریفارمز پر بحث کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی جماعت کے مخالف نہیں،ان کی پالیسیوں کیخلاف ہوں،میں عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے آیا ہوں، یہی لوگ 75سال حکومت میں رہے ہیں، اگر یہ ملک کےساتھ مخلص ہوتے تو آج پاکستان کے یہ حالات ہوتے؟ عوام جس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں سوچیں اس کی ماضی کو دیکھیں، ملک میں ایسی مہنگائی آ گئی ہے کہ برداشت کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب الیکشن آیا تو چیئرمین پی ٹی آئی ہر جلسے میں صحت کارڈ کا حوالہ دیتے تھے، میری پوری زندگی عوام میں گزری ہے، مجھے پتہ ہے کہ عوام کن مسائل سے گزر رہے ہیں، میری کوشش تھی کہ وہ کام کیا جائے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کوششیں کیں، لوگ اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کیلئے آسانیاں پیدا ہوں، میں نعروں پر یقین نہیں کرتا ،میں عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ چیئرمین پِی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پراعتبارکرنا چاہئے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر منتخب لوگوں کو لایا جس کی وجہ سے یہ سب کچھ بھگت رہے ہیں۔
Comments