
اسلام آباد (نیوزڈیسک) جج اور عمران خان کے وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائفر کیس میں دوران سماعت رخصت پر ہونے سے متعلق جج ابو الحسنات ذوالقرنین اور نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ ہوا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جج ابو الحسنات نے مکالہ کیا کہ نعیم صاحب،ہاتھ ہولا رکھیں، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آپ گزشتہ ہفتے چھٹی پر تھے۔
آپ کی رخصت پر ڈیوٹی جج بھی موجود نہیں تھے،ڈیڑھ ہفتے سے درخواست ضمانت پر دلائل نہیں ہوئے،آج بھی پراسکیوٹرز وقت پر نہیں آئے۔ جج نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ نہیں ہے کیا؟۔ جس پر نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ جب شادی ہو گی تو میں آپ کی شادی پر آؤں گا۔
شادی کی مجبوریاں کا آپ کو احساس بعد میں ہو گا،آپ کو شادی کے بعد اہلیہ کی ذمہ داریاں کا احساس ہو گا۔ یاد رہے کہ سیکرٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث 9 ستمبر کو بھی سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں پر کارروائی نہیں ہو سکی تھی،عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلاء کو آگاہ کیا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔
سیکرٹ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔ گزشتہ دو سماعتوں پر بھی جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہو گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے آ گئے لیکن اب چھٹی پر چلے گئے۔ عمران خان کو انصاف نہ دینا اور درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔
Comments