Social

شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے زہر پینے کی اجازت مانگ لی ،درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (نیوزڈیسک) شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے زہر پینے کی اجازت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا شہری منفرد خواہش لیے عدالت پہنچ گیا۔ شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے زہر پینے کی اجازت مانگ لی۔مزنگ کے شہری سرور تاج نے زہر پینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس راحیل کامران نے شہری سے استفسار کیا کہ آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں ۔

عدالت کسی کو زہر پینے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے۔جج نے ریمارکس دئیے کہ مجھے لگتا ہے آپ سستی شہرت کے لیے کوئی اسٹنٹ کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہئیے، اللہ پر یقین ہے کہ مجھے کچھ نہیں ہوگا۔

جج نے کہا کہ عدالت کیسے کسی شہری کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ شہری نے کہا کہ میرے پاس علم ہے زہر بھی پیوں گا تو کچھ نہیں ہوگا ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv