Social

القادر ٹرسٹ کیس،بشریٰ بی بی کی 1 لاکھ روپےمچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 26 ستمبر کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،جبکہ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
سیشن عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں سے متعلق سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پراسکیوٹر طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ آڈیو وائس میچ کیلئے ایف آئی اے کو بھجوائی تھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آڈیو کس تاریخ کو بھجوائی گئی تھی اور اب تک وائس میچنگ کیوں نہیں ہوئی؟۔

جس پر پراسکیوٹر نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس وائس میچنگ کرائیں گی تو وائس میچ ہو گی۔ سیشن جج نے ریمارکس دئیے کہ بظاہر تو لگ رہا ہے پراسکیوشن کی جانب سے تاخیر ہو رہی ہے۔ مقدمہ 6 جون کو درج ہوا،جب شامل تفتیش ہوئے تو آڈیو ریکارڈ کروا لیتے۔ پراسکیوٹر نے بتایا کہ ایف آئی اے آزادانہ کام کرتے ہے ہمارے ماتحت نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ خاتون ہے تو انہیں بار بار بلانا ضروری ہے؟۔
پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار صرف عدالت آنے کیلئے گھر سے نکلتی ہیں،کیس جعلی رسیدوں کا ہے آڈیو لیکس کہاں سے آئیں گی۔ بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ نیب کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت خارج کی تھی۔ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv