Social

عمر عطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہوگئے۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی حلف برداری سے قبل چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔جسٹس قاضی فائز عسییٰ 17 ستمبر کو حلف برداری کے لیے چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہو گئے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ روایت کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ بعد تک چیف جسٹس کے لئے مختص گھر میں قیام کر سکتے ہیں تاہم موجودہ چیف جسٹس، جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریٹائرمنٹ سے چار دن قبل گھر خالی کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں دو روز رہ گئے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے بطورِ چیف جسٹس 2 فروری 2022ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا،صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عمر عطاء بندیال سے عہدے کا حلف لیا تھا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد حلف اٹھایا تھا۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی،صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت دی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023ء سے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہو گا۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے،صدر مملکت عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 17 ستمبر 2023ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی 29 ویں چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv