Social

ڈی جی آئی ایس آئی کو توسیع دینے پر اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع قومی سلامتی کا معاملہ ہے،اس پر اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن سے یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے وقت میں جب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری قیادت پاکستان کو بدترین معاشی بحران، دہشت گردی میں اضافے اور انتہائی اہم جیو پولیٹیکل پیش رفت کا جواب دینے کے لیے کمر بستہ ہے، باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ قیادت نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

کامران خان نے دعویٰ کیا کہ جنرل ندیم احمد انجم مزید ایک سال تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پر ردِعمل آگیا ۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا تعلق نیشنل سیکیورٹی سے ہے۔حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی عوام کے مفاد میں ہوگا۔یہ میری صوابدید ہے اور اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کروں گا۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں تجویز دی ہے فیصلہ نہیں کیا۔
اس خط کی ضرورت سے متعلق صدر مملکت بہتر جواب دے سکتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مزید کہا کہ صدرِ مملکت کی الیکشن سے متعلق رائے اور پوزیشن ہے۔صدر کی ایک رائے ہے ان کا ایک سیاسی جماعت سے بھی تعلق ہے۔ صدر کے خط کا قانونی پہلو تب ہو گا جب اس پر عدالت کوئی فیصلہ دے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں قانونی ہیں۔ہمارا جتنا وقت ہو گا قانون کے مطابق ہوگا ۔ہم ایک دن رہیں یا ایک ماہ،قانون کے مطابق کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں مناسب وقت پر الیکشن ہو جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv