Social

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنوں کا اعلان ،جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں، سراج الحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا، جماعت اسلامی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے ، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے ، موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو یہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کریگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv