
لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی آئی اے پولیس ختم کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ قانون پنجاب نے سی آئی اے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس کی جگہ نیا آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیا آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام اضلاع کی سطح پر قائم کیا گیا ہے جس کا ہر ضلع میں سربراہ وہاں کا ایس پی ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی سطح پر بنایا جانے والے نئے آرگنائز کرائم یونٹ کے سربراہ ڈی آئی جی لیاقت ملک ہونگے جبکہ اس یونٹ کا ایک ایس ایچ او بھی ہو گا جسے مقدمہ درج کرنے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا بھی احتیار حاصل ہو گا اور یہ سیل رونما ہونے والے سنگین مقدمات کی تفتیش کرے گا
Comments