Social

اسلام آباد ، احرام میں جذب کی گئی آئس ہیروئن کی جدہ اسمگلنگ ناکام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے مسافر کے احرام کے 3 تولیوں میں بھگو کر جذب کی گئی 5 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد عمران استنبول کے راستے جدہ کے لیے جا رہا تھا۔

ملزم نے احرام کے 3 تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔اے ایس ایف کے مستعد اور پروفیشل عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لا کر 5.448 کلو گرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv