Social

شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثہ‘ غفلت برتنے پر 4 ریلوے ملازمین معطل

لاہور (نیوزڈیسک) شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے پر ریلوے حکام نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا۔ ترجمان ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے پر اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ اور کیبن مین کو معطل کیا گیا جبکہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو24 گھنٹے میں حادثہ کی رپورٹ وزارت ریلوے کو پیش کرے گی۔ بتاتے چلیں کہ شیخوپورہ کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین کانٹا تبدیل نہ ہونے کے باعث اسی ٹریک پر آگئی جہاں پہلے سے ہی مال بردار ٹرین کھڑی تھی، مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہوئے، جن میں 5 شدید زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب سرہاری اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں جارہی تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آیا، جس کی وجہ سے اس کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئی تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv